برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی

منگل 11 مئی 2021 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) عیدالفطر کے قریب آتے ہی برائیلر مرغی مافیا نے مہنگائی کی انتہا کردی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز بھی برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کرنے کے بعد برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 422 روپے فی کلو مقرر کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یکم رمضان المبارک کو برائیلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 340 روپے تھی جو رمضان المبارک کے اختتام پر بڑھ کر 422 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اور اسی عرصے میں برائیلر مرغی مافیا نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 82 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :