سیلاب سے متاثرہ 60 خاندانوں کو رہائشی مکانات تعمیر کرکے دیں گے ،حاجی عطاء اللہ بلوچ

انشاء اللہ رہائشی مکانات کی تعمیر کا کام عید کے فورا بعد شروع کیا جائے گا،رہنما ء جے یو آئی

بدھ 12 مئی 2021 16:14

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) پنجگور کے ممتاز سماجی شخصیت اور جے یو آئی کے صوبائی رہنما حاجی عطاء اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے عملی سطح پر کام کررہے ہیں سیلاب سے متاثرہ 60 خاندانوں کو رہائشی مکانات تعمیر کرکے دیں گے ان شاء اللہ رہائشی مکانات کی تعمیر کا کام عید کے فورا بعد شروع کیا جائے گا ۔

یہ بات انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد ہمارے بھائی ہیں ان کی مدد کرنا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے حاجی عطاء اللہ بلوچ نے کہا کہ جس وقت سیلاب آیا تھا ان دنوں میں پنجگور سے باہر تھا مگر ہمارے لوگوں نے میری غیر موجودگی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر سطح پر امداد کی اور انھیں یہ باور کرایا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ میں تمام مخیر حضرات کوبھی اس کار خیر میں حصہ لینے کی دعوت دیتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ وہ مصیبت کے شکار اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت متاثریں کو ہمدردی اور مدد کی ضرورت ہے اللہ کسی پر برا وقت نہ لائے قدرتی آفات پوچھ کر نہیں آتے مگر جب کوئی مشکل کا شکار ہوجاتا ہے تو بحیثیت انسان ہمیں اس کی مدد کے لیے آگے آنا چاہئے یہی انسانیت کا تقاضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :