بلی ایئلیش نے زندگی کی چند نایاب جھلکیاں نئی کتاب میں پیش کردیں

مجھے لگتا ہے لوگ سوچتے ہیں میرے اچانک سپر سٹار بننے کے بعد میں نے سب کچھ چھوڑ دیا لیکن ایسا نہیں، امریکی سپر سٹار

بدھ 12 مئی 2021 19:54

بلی ایئلیش نے زندگی کی چند نایاب جھلکیاں نئی کتاب میں پیش کردیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) امریکی سپر سٹار، گلوکارہ بلی ایئلیش نے اپنی زندگی کی چند نایاب جھلکیاں نئی کتاب ’بلی ایئلیش، ان ہر اونورڈز‘ میں پیش کر دی ہیں۔بلی ایئلیش نے عالمی وبا کورونا وائرس میں ملنے والے اضافی وقت کو کتاب لکھنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ نوعمر گلوکارہ نے ایک نئی کتاب اور ایک علیحدہ آڈیو بٴْک، ’بلی ایئلیش، ان ہًر اونورڈز‘ لکھنا شروع کی ہے۔

19 سالہ گلوکارہ نے 300 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں سینکڑوں سیلفیاں اور ان کے بچپن کے ابتدائی ایام سے لے کر جوانی اور اسٹارڈم تک کی وہ تصاویر پیش کی ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں۔آڈیو بک میں، بلی ایئلیش کو اپنی پہلی ریلیز، اوشین آئیز کے بارے میں کہانیاں سناتے اور مداحوں کے ساتھ ان کے خاص رشتے کے بارے میں بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

گلوکار نے کہا کہ ’یہ مضحکہ خیز ہے، انہیں لگتا ہے کہ بہت سارے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جب اوشین آئیز کے ریلیز کرنے کے بعد اچانک وہ ایک سپر سٹار بن گئی تھیں اور سب کچھ چھوڑ دیا لیکن یہ اس طرح نہیں ہے۔‘بلی ایئلیش نے کہا کہ ’ہاں، اٴْن کی زندگی کچھ وقت اسی طرح رہی تھی، وہ ابھی بھی دن میں گھنٹوں ناچتی رہتی ہیں اور وہ ابھی بھی گروپ میں گانا گاتی ہیں اور وہی سب کچھ کر رہی ہیں جو میں انہوں نے پہلے کیا تھا۔‘گلوکارہ نے اپنی کتاب کے آغاز میں اپنی تصویروں کے شوق کے بارے میں بتایا کہ ’انہیں ہمیشہ ہی تصویروں کا شوق ہے، جب وہ چھوٹی تھیں تو وہ فوٹوگرافر بننا چاہتی تھیں۔‘

متعلقہ عنوان :