سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر (کل) منائی جائے گی

بدھ 12 مئی 2021 22:32

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر (کل) جمعرات کو منائی جائے گی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق قطر ، فلسطین ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی عید الفطر (آج) جمعرات کو ہو گی اس کے علاوہ برطانیہ اور فرانس سمیت متعدد یورپی ممالک میں بھی عیدالفطر 13مئی کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارت میں شاہی امام مسجد احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا عیدالفطر جمعہ کے دن منائی جائے گی۔