سرگودھا،نماز جمعہ کے دوران ہارٹ اٹیک سے نمازی جاںبحق ہو گیا

ہفتہ 15 مئی 2021 17:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) سرگودھا میں ٹرو کے روز نماز جمعہ کے دوران ہارٹ اٹیک سے نمازی جاںبحق ہو گیا۔متوفی محکمہ پولیس کا ملازم تھا جس کا ایک بھائی چند سال قبل رحمان پورہ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گیا تھا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ مقام حیات میں محکمہ پولیس کا ملازم محمد آصف محلہ کی سنہری مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے موجود تھا کہ خطبہ جمعہ سنتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا اور پولیس ملازم محمد آصف دم توڑ گیا جس کی میت اچانک گھر پہنچی تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔متوفی محمد آصف کا ایک بھائی پولیس کانسٹیبل محمد اصغر چند روز قبل رحمان پورہ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے جام شہیادت نوش کر گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :