مسلح افرادکی جانب سے نئے ایس ایس پی خیرپورکو تین قتل کی سلامی

خیرپورضلع میں امن کے پرندے اڑگئے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افرادہلاک

ہفتہ 15 مئی 2021 18:30

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) مسلح افرادکی جانب سے نئے ایس ایس پی خیرپورکو تین قتل کی سلامی۔

(جاری ہے)

خیرپورضلع میں امن کے پرندے اڑگئے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افرادہلاک تفصیلات کے مطابق صوبوڈیروکے قریب گوٹھ زنوارالیاس میں منگیجہ برادری اورشیخ برادری کے درمیان پرانی دشمنی میں فائرنگ گولیاں لگنے کے باعث ایک خاتون مسمات ش زوجہ ھاشم منگیجواورصاحب خان شیخ موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے جہنیں مقامی اسپتال میں داخل کرایاہے دونوں گروپ مورچہ بندہوگئے اورفائرنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ پکاچانگ تھانے کی حدودمیں ڈاکٹرکی کلینک کے باہرنامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص عابدعلی چانگ کوقتل کردیاقتل ہوجانے والے شخص کے ورثاکے مطابق ہماری کسی سے دشمنی نہیں تھی جبکہ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تھی پولیس نے لاش کاپوسٹ مارٹم کرنے کے بعدورثاحوالے کردی تاحال واقعے کامقدمہ درج نہ ہوسکاتھا یادرہے کہ نئے ایس ایس پی خیرپورکی مقرری کے بعدمسلح افرادکی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

متعلقہ عنوان :