مجلس وحدت مسلمین کا فلسطین میں اسرائیل جارحیت اور لشکر کشی کے خلاف احتجاجی ریلی
16 مئی کے دن ملکی عوام غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف بھر ہور احتجاج کر یں گے، علامہ صادق جعفری اسرائیل کے خلاف پاکستانی حکومت دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کرے،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے جعلی ریاست کو تسلیم نہیں کیا
ہفتہ 15 مئی 2021 20:55
(جاری ہے)
شرکاء کسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری کاکہنا تھا کہ سرائیل نے فلسطین پر حملہ نہیں کیا بلکہ عالم اسلام کی غیرت وحمیت پرحملہ کیا ہے۔
دنیا کی باطل قوتیں مجتمع ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اگر مسلمان حکمرانوں نے '' امت مسلمہ'' کی'' خوشنما لفاظی'' سے نکل کر اس کا عملی اظہار نہ کیا تو پھر تاریخ میں وہ عالم اسلام سے غداری کے مرتکب ہونے والوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا اب کسی مصلحت یا منفعت کا وقت نہیں ہے اب حق و باطل کا معرکہ ہے مسلمانوں کو یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ محض اسلام کے نام لیوا نہیں بلکہ اس کے دفاع کے لیے جان و دل سے تیار ہیں۔ 16 مئی مرکزی قائدین کی حکم پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔16 مئی کے دن ملکی عوام غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف بھر ہور احتجاج کر یں گے۔ملکی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف پاکستانی حکومت دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کرے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ بیت المقدس سے صرف فلسطینیوں کا تعلق نہیں بلکہ ہر کلمہ گو کی اس سے جذباتی وابستگی ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی مسلمانوں کی جانی و مالی امداد کا اعلان کر کے طاغوتی طاقتوں کو یہ باور کرانا ہو گا کہ جب بھی جہاں بھی عالم اسلام کا یہود و نصاری سے کوئی معرکہ ہو گا ہم مسلمانوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے خوراک،ادویہ اور دیگر ضروری سازووسامان فلسطین بھیجنے کے لیے جتنی جلدی ممکن ہو اعلان کیا جائے۔علامہ قاضی احمدنورانی نے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب پر خجر کے مانند ہی1948 کو دنیا میں اسرائیل نام کی ایک جعلی ریاست کا قیام ہواسب سے پہلے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے جعلی ریاست کو تسلیم نہیں کیا۔اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ فلسطینی مارے گئے شہدائے فلسطین کو سلام پیش کرتے ہیںیہود ونصاریٰ امت مسلمہ کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔امت مسلمہ کو متحد ہوکر امریکہ و اسرائیلی کے خلاف اعلان جہاد کرنا ہوگا۔مسئلہ فلسطین کا حل مسلم امہ کے اتحاد و مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں۔احتجاجی مظاہرے دیگرمقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد اور او آئی سی سمیت دیگر عالمی اسلامی اداروں کو اسرائیل کے خلاف اپنا سکوت توڑ کر یہ واضح کرنا ہو گا کہ ان کا قیام اسلام کے دفاع کے لیے تھا یا ان کے پس پردہ کوئی اور مقاصد تھے۔ وہ اسلامی ممالک جو مسلم امہ کے نزدیک ایک باوقار اور جرات مندانہ مقام رکھتے ہیں ان کے لیے اپنے اس تشخص کو برقرار رکھنے یا ثابت کرنے کا اس سے بہتر وقت نہیں ملے گا۔تاریخ بڑی بے رحم ہے اچھے بُرے تمام کرداروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔انہوں نے اسرائیل کو یہ باور کرایا کہ کہا کہ فلسطین کوئی آسان ہدف نہیں جسے آسانی سے سر کر لیا جائے۔ آج کا فلسطین جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس اور ایمان کی اس دولت سے مالا مال ہے جسے افرادی برتری سے شکست نہیں دی جا سکتی۔اسرائیل نے جو آگ بھڑکائی ہے یہ اس کے اپنے سے دامن سے لپٹ کر اسے جلا کر راکھ کا ڈھیر کر دے گی۔مظاہرے کے اختتام پر امریکہ و اسرائیلی پرچم نظر آتش کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.