فلسطین کو اسرائیل سے نہیں آستین کے سانپ مسلمان ممالک کے غدار میر جعفر اور میر صادق کے کرداروںکا سامنا ہے ،امان اللہ کنرانی

ہفتہ 15 مئی 2021 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ فلسطین کو اسرائیل سے نہیں بلکہ آستین کے سانپ مسلمان ممالک کے غدار میر جعفر اور میر صادق کے کرداروںکا سامنا ہے یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری انسانیت سوز مظالم قابل مذمت ہیں اگر اسرائیل کے گرد تمام مسلم ممالک کسی جنگ کے بغیر اسرائیل کی سرزمین کا سماجی و تجارتی اور سفارتی بائیکاٹ کرکے بری،بحری اور فضائی راستے بند کردیں تواس کے جینے اور بقاء و فنا کا مسئلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ فلسطین کااسرائیل سے نہیں آستین کے سانپ مسلمان ملکوں کی غداری اور میر جعفرو صادق کے کرداروں کا سامناہے ۔