بچوں کی لڑائی دو گروہوں کے درمیان شدید تصادم میں بدل گئی، متعدد افراد جاں بحق

2گروپوں کے مابین فائرنگ اور تصادم میں13 افرادزخمی، پولیس نے دونوں گروپوں کی15افراد گرفتار کر لئے، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 15 مئی 2021 22:49

بچوں کی لڑائی دو گروہوں کے درمیان شدید تصادم میں بدل گئی، متعدد افراد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 15 مئی2021ء) عید کے روز بچوں کی لڑائی دو گروہوں کے درمیان شدید تصادم میں بدل گئی، دونوں گروہوں کے درمیان اندھا دھن فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق ہو گئے- تفصیلات کے مطابقکوٹلی ستیاں کے علاقے کرور دکھائن میں عید الفطر کے موقع پر دو بچے آپس میں لڑ پڑے، جس پر ان کے بڑوں نے بچوں کی صلاح کروانے کے بجائے ایک دوسرے سے ہی لڑائی شروع کر دی اور بات فائرنگ تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے-پولیس نے فائرنگ اور جھگڑے کے الزام میں15افراد کو حراست میں لے لیا- پولیس کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز قتل کی لرزہ خیز واردت میں2 افرادکو ابدی نیند سلا دیا گیااطلاعات کے مطابقعید کے روز کوہالہ گاؤں میں بچوں کی لڑائی پر2گروپوںکے مابین فائرنگ اور تصادم میں13 افرادزخمی ہو گئے جن میں سی5گولیاں لگنے سے جبکہ8افراد ڈنڈوں اور آہنی راڈوں سے زخمی ہوئے بعد ازاں زخمیوں میں عفران نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیاجبکہ پولیس نے دونوں گروپوں کی15افراد گرفتار کر لئے ہیں-