پاکستان میں پیٹرول کی قیمت امریکا اور چین سے کم ہے، وفاقی حکومت

اتوار 16 مئی 2021 21:45

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت امریکا اور چین سے کم ہے، وفاقی حکومت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) وفاقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت امریکا اورچین سمیت علاقائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے ہے، پاکستانی روپے میں بھارت میں ایک لیٹر پٹرول 192 روپے 43 پیسے کا ہے۔بنگلہ دیش میں فی لیٹر پٹرول 161 روپے 60 پیسے سری لنکا 125 روپے 27 پیسے ہے۔وفاقی حکومت کے مطابق انڈونیشیا 113 روپے اور بھوٹان میں ایک لیٹر پٹرول 132 روپے 78 پیسے کا ہے امریکہ میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 132 روپے 63 پیسے اور چین میں 170روپے 19 پیسے ہے۔ترکی میں پٹرول کی قیمت پاکستان کے برابر ہے۔