جے یو آئی کل یوم فلسطین منائیگی، اسرائیلی کی ریاستی بربریت کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا

مولانا راشد سومرو، اسلم غوری ودیگر قیادت کرینگے، عوام اور کارکنان بھرپور شرکت کرکے مظلوموں کیساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں، سمیع سواتی

جمعہ 21 مئی 2021 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) جمعیت علما اسلام کے تحت مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر کل بعد نماز جمعہ سہہ پہر 4 بجے کراچی پریس کلب پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔ جے یوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یو آئی 21 مئی کو مولانا فضل الرحمان کے حکم اور صوبائی جماعت کے فیصلے کے مطابق سندھ بھر میں اسرائیل کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف یوم فلسطین منا رہی ہے ۔

سندھ کے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر جے یوآئی کے تحت یوم فلسطین کے حوالے سے مظاہرے ہوں گے ، جے یوآئی کے ضلعی قائدین کی جانب سے کارکنان کو بھر پور تیاریوں کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو آئی صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم غوری، مولانا عبدالکریم عابد کریں گے۔

جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی، مولانا عمر صادق، مولانا فتاح اللہ، مولانا نورالحق ، مفتی عبدالحق عثمانی ، مولانا عبد الرشید نعمانی ودیگر خطاب کریں گے ۔ انہوں نے جے کارکنان اور عوام الناس سے اپیل کی ہیکہ یوم فلسطین کے موقع پر کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کی کامیابی کیلئے بھر پور تیاری کریں ، ہم پاکستانی بھرپور ایمانی حمیت کا مظاہرہ کرکے بھر پور انداز میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ۔انہوں نے صوبہ بھر کے مساجد کے آئمہ اور خطبا سے اپیل ہے کہ وہ جمعہ المبارک کے اجتماعات میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کریں اور اسرائیلی بربریت سے امت مسلمہ کو آگاہ کریں ۔