اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں وفد کی ولی باغ چارسدہ میں خان عبد الولی خان کی اہلیہ نسیم ولی خان کے وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

جمعہ 21 مئی 2021 00:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کی اعلی سطحی وفد پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں ولی باغ چارسدہ میں پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان کی اہلیہ نسیم ولی خان کے وفات پر پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی لونگیں ولی خان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وفد میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی سینئر نائب صدر سنیٹر ارباب عمر فاروق کاسی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین صوبائی نائب صدر رکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑصوبائی مشیرایکسائز ملک نعیم خان بازئی اراکین مرکزی کمیٹی ڈاکٹر صوفی اکبر کاکڑ جاوید کاکڑ ولی داد میانی اراکین صوبائی کونسل ملک رمضان مہترزئی جمال الدین رشتیا امجد خان ایڈوکیٹ حضرت علی اچکزئی مصویر خان اچکزئی عبدالرزاق اور دیگر موجود تھے بعد ازاں وفد کے ارکان نے خان عبد الولی خان بیگم نسیم ولی خان سنگین ولی خان کے قبروں پر پھولوں کے چادر چڑھائے۔