قلات میں ہمارا اسٹاف کم وسائل اور شدید سرد موسم میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہاہے ،سید کلیم امام

مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروقار لائے جائیں گے آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس

جمعہ 21 مئی 2021 20:28

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) قلات میں نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس سید کلیم امام نے کہا کہ قلات میں ہمارا اسٹاف کم وسائل اور شدید سرد موسم میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ان کے مسائل کے حل کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروقار لائے جائیں گے ہماری کوشش ہے کہ روڈ پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں پہنچائیں اور اگر کسی کی گاڑی خراب ہیں تو ان کی مدد کرے اور بہترین اخلاق کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ موٹروے اور نیشنل ہائی وے پولیس کی کا وشوں سیروڈ حادثات میں نمایاں کمی آگئی ہے نیشنل ہائی وے ااور موٹروے پولیس کی جوان شہریوں اور مسافروں کو ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کے لیئے اپنے علاقے میں مہم چلائیں اور ہرطبقہ فکر کے لوگوں کو اس مہم کا حصہ بنائیں تقریب میں ڈی آئی جی جاوید علی مہر ڈی جی یاسر دو تانی ڈی پی او عبدالرئوف بڑیچ سی پی او جاوید علی جھکرانی ایس پی او کرامت عثمانی اایس پی او ایو ب ترین شکراللہ ساسو لی ایس پی او اکرام اللہ ایس پی او قائم کھوسہ ایس پی او بشارت ڈی او محمد ابراہیم اور دیگر آفیسران اور قبائلی رہنمائوں نے شرکت کی۔