کیسکو سبی نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا

سینکڑوں غیر قانونی اور نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے

جمعہ 21 مئی 2021 23:54

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) کیسکو سبی نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے،آپریشن کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،ایس ڈی او کیسکو کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے ،آپریشن کے دوران واپڈا نادہندگان اور بجلی چوروںکے سینکڑوں کنکشن کاٹ کرہزاروں میٹرز تاریں اپنے قبضے میں لئے ہیں ،واپڈا ناہندگان اپنے واجبات فوری طور پر جمع کرائیں ایس ڈی او کیسکو اصغر خان موسیٰ خیل کی میڈیا سے بات چیت ،ضلع سبی میں بجلی چوروں اور بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکو سبی نے گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میںایکسین واپڈا سید آصف شاہ کی ہدایت پر ایس ڈی او کیسکو سبی اصغر خان موسیٰ خیل کی سربراہی میں لائن سپرنٹنڈنٹ حاجی غلام حسین آرائیں ،لائن سپرنٹنڈنٹ کیسکو جلال الدین پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی ہے جو سبی بھر میںبجلی چوروں اور بجلی نادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے کاروائی کے پہلے روز واپڈا کی چھاپہ مار ٹیم نے سینکڑوں غیر قانونی اور نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دئیے ہیں اورہزاروں میٹرز کی تاریں اپنے قبضے میں لئے ہیں اس موقع پر ایس ڈی او کیسکو اصغر خان موسیٰ خیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو صارفین تک بجلی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے ذمہ بقایاجات کی ادائیگی کو ممکن بناکر ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں،بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی غیر قانونی کنکشن اور کنڈا کلچر معاشرئے میں ناسور کی طرح پھیل گیا ہے جس کے خاتمہ کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن کی گئی ہے اور تاحال چھاپوں کا سلسلہ جاری،بجلی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہیگی ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو کی کارکردگی میں بہتری واجبات کی ادائیگی ہی سے ممکن بنائی جاسکتی ہے اور اس ضمن میںسبی کے صارفین اپنے بقایات جات فوری طور پر ادا کرکے کسی بھی قسم کے پریشانی سے خود کو بچائیں انہوں نے بتایا کہ ماہ جون میں بجلی چوروں اور بقایا جات کی عدم ادائیگی کرنے والے کیسکو صارفین کے خلاف کاروائی جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :