Live Updates

نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کی اپیلوں پر سماعت 25مئی کو ہوگی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پرسماعت کریں گے

ہفتہ 22 مئی 2021 12:40

نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کی اپیلوں پر سماعت 25مئی کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس، ایون فیلڈ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر لیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر اپیلوں پرسماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

آئندہ سماعت پر طے ہو گا کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہو گا۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نیاپیل دائر کر رکھی ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات