ٹانک ‘گھر کے اندر گٹر کی کھدائی کے دوران گندی گیس کے اخراج کے باعث امام مسجد سمیت3افراد جاں بحق

منگل 25 مئی 2021 14:44

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) ٹانک کے نواحی علاقہ کوٹ باقی گومل کی حدود میں گھر کے اندر گٹر کی کھودائی کے دوران گھر میں پہلے سے موجود گٹر میں شگاف پڑنے گندی گیس اور گندے مادے کے اخراج کے باعث امام مسجد سمیت گھر کے تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی جاں بحق افراد میں امام مسجد کی13سالہ بچی بھی شامل ہے مقامی ذرائع کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقہ گومل بازار کی حدود میں گٹر کی کھدائی کے دوران ایک افسوسناک واقع میں امام مسجد سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں مذکورہ افسوسناک واقع منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب امام مسجد مولوی حنیف اللہ سکنہ لکی مروت اپنے بیٹے اور بیٹی کیہمراہ اپنے گھر کے اندر گٹر کے لئے کنوان کھودنے میں مصروف تھے کہ اس دوران ساتھ میں پہلے سے موجود گٹر جو گندگی سے بھرا ہوا تھا میں شگاف پڑ گیا کھودے ہوئے کنوے میں زہریلی گیس کے بھر جانے اور گندے مادے کے داخل ہونے سے کنوے میں موجود امام مسجد مولوی حنیف اللہ، اسکا 18 سالہ بیٹا خلیل الرحمن اور اسکی 13 سالہ بیٹی مسماتہ(س) بی بی دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص جسکا نام تاج گل بتایا جا رہا ہے زخمی ہو گیا ہے زخمی ہونے والا شخص مقامی ہیجو امام مسجد اور اسکے بچوں کو بچانے کی غرض سے کنوے میں داخل ہوا تھا لیکن وہ بھی زہریلی گیس کا شکار ہوگیا ادھر اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق ہونے والے تین افراد اور ایک زخمی کو 1122 کی مدد سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک پہنچایا گیا جہاں پر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبعی امداد دی گئی لیکن مجروح کی حالت بھی خطرناک بتا?ی جاتی ہے مقامی پولیس نے مذکورہ واقع پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔