شارجہ میں ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا
رہائشی بلڈنگ میں پیش آنے والے واقعے سے پاکستانی کارکن جاں بحق 2 شدید زخمی ہو گئے
محمد عرفان جمعہ 28 مئی 2021 12:54
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق اس جان لیوا واقعے کی اطلاع صبح گیارہ بجے موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد پولیس اہلکاروں کے علاوہ فارنزک ایکسپرٹس اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔
شارجہ پولیس کے اعلیٰ عہدے دار کرنل یوسف بن ہرمول نے بتایا کہ یہ واقعہ الوحدہ روڈ پر واقع ایک رہائشی ٹاور میں پیش ہآیا جہاں ایک ایئر کنڈیشنر یونٹ ایک الیکٹریکل مینٹیننس کمپنی کے کارکنان کی جانب سے چیکنگ کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا۔ یہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دُور دُور تک سُنی گئی۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ کارکنان کمپریسر کی ریپئرنگ کر رہے تھے جب دھماکہ ہونے سے ایک ٹیکنیشن جاں بحق ہو گیا اور دو ٹیکنیشن بُری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ مرنے والے بدنصیب پاکستانی کارکن کی میت القاسمی ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب الیکٹریکل کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بلڈنگ کی چھت پر پیش آیا جہاں چار کارکنان کمپریسر کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔ اتفاق سے چوتھے کارکن کو انہوں نے کچھ سامان لینے کے بھجوایا تھا، اس وجہ سے وہ اس واقعے میں بال بال بچ گیا ہے۔ زخمی کارکنان کے علاج کے تمام تر اخراجات کمپنی برداشت کرے گی۔ بُحیرہ پولیس اسٹیشن کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.