سعودی عرب نے سمندری دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی جانب قدم بڑھا دیا
سعودی تاریخ کے پہلے بحری جہاز ’سفینہ جلالة الملک السعود‘ کی تیاری شروع ہو گئی،مزید 4 بحری جنگی جہاز بھی تیار کیے جائیں گے
محمد عرفان جمعہ 28 مئی 2021 15:26
(جاری ہے)
العربیہ نیوز کے مطابق اس جہاز کو سرکاری طور پر "سفینة جلالة الملک السعود“ (His Majesty Saudi King Ship) کا نام دیا گیا ہے۔
اس تقریب کا انعقاد امریکی ریاست وِسکونسن کے شہر میری نیٹ میں کیا گیا۔تقریب کی سرپرستی سعودی روئل نیوی کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل فہد الغفیلی نے کی۔ اس موقع پر سعودی روئل نیوی کے کئی سینئر افسران، واشنگٹن اور اٹاوا میں سعودی سفارت خانے کے عسکری اتاشی کے علاوہ امریکی بحریہ، لاک ہیڈ مارٹن کمپنی اور فینکانتری کمپنی کی متعدد سینئر شخصیات بھی موجود تھیں۔سعودی روئل نیوی کے کمانڈر نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی جانب سے اس سلسلے میں پیش کی جانے والی لا محدود سپورٹ کو بھی سراہا۔یاد رہے کہ طویق کا منصوبہ سعودی روئل نیوی کو ترقی دینے کے لیے وضع کیے گئے مرکزی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے میں 4 کثیر المقاصد جنگی بحری جہازوں کی تیاری شامل ہے۔ ان جہازوں میں جدید ترین نظام اور آلات نصب ہوں گے۔منصوبے میں بحری جہازوں کے عملے کی تیاری اور تربیت کے علاوہ لوجسٹک خدمات اور فنی سپورٹ کی فراہمی شامل ہے۔سعودی ولی عہد یہ اعلان کر چکے ہیں کہ سال 2030ء تک مملکت کے مجموعی عسکری اخراجات میں مقامی سطح کی نمائندگی کو 50% تک پہنچایا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بائیڈن کی نامزد کردہ جج نے اسرائیل کے خلاف فیصلے میں حصہ لیا
-
واٹس ایپ ہررات صارف کے ڈیٹا کا غلط استعمال کرتا ہے، مسک
-
میں نے خود کو مکمل طور پر بھگوان کے لیے وقف کردیا ہے، مودی
-
حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، ایرانی فوج
-
گوگل نے موت کے بعد بھی کارکنوں کیلئے مراعات متعارف کرا دیں
-
جہاز کے ملبے سے بازیاب 2 انڈین کرنسی نوٹوں کی نیلامی
-
سعودی عرب کا رفح میں اسرائیلی حملے روکنے کےعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم
-
سعودی ولی عہد کا قائم مقام ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
-
اسرائیل کا جنگ روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار
-
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اسرائیل برہم
-
وقت ختم ہو رہا، یرغمالیوں کو واپس لایا جائے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
-
جنگ سے آبادی کو نقصان ہوگا نہ رفح تباہ ہو گا، اسرائیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.