پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سا ئوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد

جمعہ 28 مئی 2021 21:24

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’سی پیک کے خطے پر اثرات‘کے موضوع پرویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید ، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات لاہو ر کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر قمر فاطمہ، فیکلٹی ممبران اور ایم فل ، پی ایچ ڈی سکالرز نے آن لائن شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر قمر فاطمہ نے میگا پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بھارتی دانشوروں کے منفی کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بھارت کے دانشوروں نے منفی رویہ اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر بھی بھارتی میڈیا اور تجزیہ نگاروں نے سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی کیلئے تعاون ضروری ہے۔