اے اے اے ایسوسی ایٹس،بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے گا لف ٹو رنا منٹ ،مقامی کھلاڑیوں کی شرکت

اے اے اے ایسوسی ایٹس نے کلب کی رعایتی رکنیت اور سستی گالف کٹس شرکاء کو دیں

منگل 1 جون 2021 14:49

اے اے اے ایسوسی ایٹس،بحریہ ٹاؤن کے اشتراک سے گا لف ٹو رنا منٹ ،مقامی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) اے اے اے ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام کنٹر ی کلب ، بحریہ ٹاؤ ن کے اشتراک سے فرسٹ نائٹ گالف ٹو رنا منٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ٹو رنا منٹ میں 100 مقامی با شندوں کے علاوہ دیگر کھلا ڑیو ں نے شرکت کی۔ کھلا ڑیو ں نے عمدہ کھیل پیش کر کے ایو نٹ کو دلکش بنا دیا۔ اے اے اے ایسوسی ایٹس کا ٹو رنا منٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ہی جڑواں شہروں کی مڈل کلاس برادری میں گالف کو فروغ دنیا ہے تا کہ کھیل کی حو صلہ افزا ئی ہو سکے۔

اے اے اے ایسوسی ایٹس نے کلب کی رعایتی رکنیت اور سستی گالف کٹس شرکاء کو دیں تاکہ مقامی برادری کو اس صحت مند کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ٹو رنا منٹ میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، جنرل (ر) ظہیرالاسلام، جنرل (ر) ہلال، ایئر مارشل (ر) عاصم ظہیر،سابق وی سی اے ایس پی اے ایف، چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر ، ایم ڈی لیفٹیننٹ(ر) شہزاد علی کیانی اور میجر جنرل(ر) گفتار شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

خواتین کیٹیگری میں آمنہ کیانی نے مجموعی طور پر 42 کے سکور سے پہلی، سعیدہ اختر نے دوسری اور مانزا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے مقابلوں میں عمیر سلیم نے 39 نمبر کیساتھ پہلی پو زیشن لی، اسلم راجہ اور شعیب الدین دونوں نے 37 ہول سکور کئے۔ ٹاپ تین نیٹ سکورز زبیر شاہ 38 ، میجر عابد اور میجر جنرل سلیمان نے 33 سکورکیا۔ چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر اور ایم ڈی لیفٹیننٹ کرنل ( ر)شہزاد علی کیانی نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹ شیخ فواد بشیر نے فرسٹ نائٹ گالف ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ٹورنا منٹ کا بنیادی مقصدمقامی لو گو ں کی صلا حیتو ں کو اجاگر کر نا ہے تا کہ یہ لو گ قومی سطح پر اپنا لو ہا منوا سکیں ہم بڑے کاروباری افراد کو امیر برادری کے ساتھ وابستہ کرنے کی دقیانوسی تصورات کو توڑنے کیلئے بھی کو شاں ہیں۔ ایم ڈی لیفٹیننٹ کرنل ( ر)شہزاد علی کیانی نے کہا کہ اے اے اے ایسوسی ایٹ کھیل سے متعلق سرگرمیوں کے انعقاد میں ہمیشہ مقامی تنظیم اور کمیونٹی کی حمایت کرتا ہے، ہم کھیل سے متعلق سرگرمی کیلئے اپنی مدد کی پیش کش جاری رکھیں گے۔