ایشیا کپ کے بڑے میچ سے پہلے سہ ملکی سیریز سے فائدہ ہو گا‘ شاہین آفریدی

ہفتہ 23 اگست 2025 21:05

ایشیا کپ کے بڑے میچ سے پہلے سہ ملکی سیریز سے فائدہ ہو گا‘ شاہین آفریدی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے بڑے میچ سے پہلے ٹرائی نیشن سیریز سے فائدہ ملے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہماری ینگ ٹیم ہے سب بلا خوف کرکٹ کھیلتے ہیں، ایشیا کپ سے کافی پہلے یہاں آگئے ہیں تیاری کرنے کا اچھا موقع ملے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ پہلا فوکس ٹرائی نیشن سیریز اور اس کے بعد ایشیا کپ ہے۔

متعلقہ عنوان :