پاکستانی ٹیم اے ٹی ایف فائنل کے لیے سنگا پور روانہ

ہفتہ 23 اگست 2025 17:17

پاکستانی ٹیم اے ٹی ایف فائنل کے لیے  سنگا پور روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) پاکستان کی 12 اور انڈر 12 ٹینس ٹیم 25 سے 30 اگست کے دوران شیڈول اے ٹی ایف 12 اور انڈر ٹیم مقابلے کے فائنل میں شرکت کے لیے سنگاپور روانہ ہو گئی ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال مئی میں سری لنکا میں جنوبی ایشیا کے ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے تحت اے ٹی ایف 12 اور انڈر12 فائنل میں جگہ حاصل کی تھی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شریک ممالک میں ایران، سعودی عرب، سری لنکا، تھائی لینڈ، سنگاپور، ملائیشیا، ازبکستان، قازقستان، چین، کوریا اور چائنیز تائپے شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں شایان آفریدی، راشد بچانی، محمد ابراہیم حسین گل، محمد نمیر شمسی (کپتان) شامل ہیں۔پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے اور امید ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں بہترین نتائج دیں گے۔کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف نے بھی کہا کہ ہم اس اہم مقابلے میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کے منتظر ہیں۔