بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

خورشید شاہ اپنی رہائی کے بعد انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پی پی پی کی جانب سے معاملات کو دیکھیں گے، بلاول بھٹو زر داری

بدھ 2 جون 2021 00:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اپنی رہائی کے بعد انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پی پی پی کی جانب سے معاملات کو دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی ، نوید قمر ،پلوشہ خان، ناصر شاہ اور مرتضی وہاب شریک ہوئے ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے معاملے کو پہلے بھی خورشید شاہ پی پی پی کی جانب سے دیکھ رہے تھے۔ انہونے کہاکہ خورشید شاہ اپنی رہائی کے بعد انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پی پی پی کی جانب سے معاملات کو دیکھیں گے۔