کوئی صوبہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے سے اختلاف کرے تو معاملہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں میں آتا ہے،رضا ربانی

چیئرمین سینیٹ سندھ کے حقوق کیلئے مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے کردار ادا کریں، سینیٹر پیپلز پارٹی …صدر مملکت کو مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا ہے، صادق سنجرانی

جمعرات 3 جون 2021 14:22

کوئی صوبہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے سے اختلاف کرے تو معاملہ کو پارلیمنٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سابق چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کوئی صوبہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے سے اختلاف کرے تو معاملہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں میں آتا ہے،چیئرمین سینیٹ سندھ کے حقوق کیلئے مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے چیئرمین سی سی آئی کو خط لکھا،اگر کوئی صوبہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے سے اختلاف کرے تو یہ معاملہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں میں آتا ہے ،اس حوالے سے وزیراعلی نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو خطوط لکھے ہیں،چیئرمین سینیٹ سندھ کے حقوق کیلئے مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے کردار ادا کریںجس پر چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اس حوالے سے میں نے صدر مملکت کو مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا ہے