امریکی وزیر دفاع کی سعودی ولی عہد سے سیکیورٹی معاملات پر گفتگو

جمعہ 4 جون 2021 00:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2021ء) امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ آسٹن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خطے کی سکیورٹی پر بات چیت ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع نے سعودی ولی عہد سے بات چیت میں امریکا کی سعودی عرب کو اس کے علاقے اور عوام کے دفاع میں مدد کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ ا?سٹن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خطے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یمن میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور سعودی عرب کے دفاع کو بہتر بنانے کے لیے جاری دو طرفہ کوششوں کے =حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔