پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر سینکڑوں افراد سے رقم بٹورنے والی جعلی خاتون آفیسر گرفتار
گرفتاری کے وقت خاتون نے سب انسپکٹر عہدے کی یونیفارم پہن رکھی تھی، خاتون کے پرس سے متعدد پولیس افسران کے عہدوں کے رینک برآمد
دانش احمد انصاری ہفتہ 5 جون 2021 21:54
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق خاتون نے قحبہ خانہ بنایا ہوا تھا، خاتون کے پرس کی تلاشی لی گئی تو متعدد پولیس افسران کے عہدوں کے رینک برآمد ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جعلساز خاتون اور اس کے ساتھی غضنفر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی خاتون پولیس افسر کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون خود کو انسپکٹر ظاہر کررہی تھی، ملزمہ متعدد لڑکیوں سے پولیس میں بھرتی کا جھانسہ دے کر رقم بٹور چکی تھی، پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ اسی طرح آج ہی کے روز پشاور پولیس نے ایکسائز وردیوں میں ملبوس ڈکیت گروہ کو بے نقاب کر دیا، 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا- ایس پی رورل سجاد حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہگرفتار ملزم سابقہ پولیس اہلکار ہے جس کو محکمہ پولیس سے برخاست کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان ایکسائز وردیوں میں مال بردار گاڑیوں کو لوٹتے تھے۔اور ملزمان کاغذات چیکنگ کے بہانے قیمتی گاڑیاں بھی چھینتے تھے جبکہ کچھ روز قبل ریفریجریٹر سے بھرا کیری وین چھینا تھا۔ گرفتارملزمان نے گھی سے بھرا ڈاٹسن بھی چھینا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 ریفریجریٹر، دو ائیر کنڈیشنر، تین سو گھی کنستر اور تین عدد چھینی گئی گاڑیوں سمیت ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس پی رورل سجاد حسین نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان سے جعلی وردیاں، ایکسائز بیجز، ٹوپیاں وغیرہ بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔اور ملزمان مشہور مردان میگا مارٹ ڈکیتی سمیت میں بھی ملوث دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.