فرانسیسی صدر میکرون کو شہری نے تھپڑ مار دیا ، ویڈیو وائرل ہوگئی

ایمانوئیل میکرون ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے دورے پر تھے جہاں انہیں ایک شخص نے اس وقت تھپڑ جڑدیا جب وہ میڈیا سے بات چیت کے لیے آتے ہوئے عوام سے ہاتھ ملانے کے لئے آگے بڑھ رہے تھے ۔ غیرملکی میڈیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 8 جون 2021 18:42

فرانسیسی صدر میکرون کو شہری نے تھپڑ مار دیا ، ویڈیو وائرل ہوگئی
پیرس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جون 2021ء ) فرانس کے صدر میکرون کو فرانسیسی شہری نے تھپڑ ماردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ڈروم ریجن کے دورے پر تھے جہاں انہیں ایک 43 سالہ شخص نے اس وقت تھپڑ جڑدیا جب وہ میڈیا سے بات چیت کرنے کیلئے آتے ہوئے عوام سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھ رہے تھے ، واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص سمیت 2 افراد کو فوری گرفتار کر لیا تاہم شہری کی جانب سے میکرون کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون ایک شخص سے ہاتھ ملا رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران وہ ان کا ہاتھ پکڑ کر ناصرف انہیں تھپڑ رسید کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ 43 سالہ فرانسیسی شہری نے تھپڑ مارتے وقت اپنے ملک کے صدر کے نظریات اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا ، اس موقع پر فرانسیسی صدر کی سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں کے میکرون کو فوری اپنے حصار میں لے لیا جب کہ تھپڑ مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :