قصور، جڑی بوٹیاں 'سنڈیاں اور بیماریاں فصلات کی پیداوارمیں بہت بڑی کمی کا سبب بنتی ہیں،ماہرین زراعت

بدھ 9 جون 2021 13:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) ماہرین زراعت نے بتایا کہ جڑی بوٹیاں 'سنڈیاں اور بیماریاں فصلات کی پیداوارمیں بہت بڑی کمی کا سبب بنتی ہیں ان کے تدارک کے لئے کیمیائی زہروں کا استعمال ایک موثر علاج ہے تاہم زہروں کی افادیت او ر مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے ایک خاص حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ زہریں نہ صرف زمین پانی فضاء اور جانداروں کے تمام ایکو سسٹم کیلئے مضرہیں بلکہ ناقص سپرے مشینری اور غلط طریقہ استعمال کی وجہ سے زہر کا کافی حصہ ضائع ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیڑوں او ربیماریوں کی اچھی تشخیص کرکے موزوں دوائی کا انتخاب اور سپرے صبح یاشام کریں۔

متعلقہ عنوان :