سکھر، نامعلوم ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر سرکاری اسلحہ چھین لیا

بدھ 9 جون 2021 22:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) نامعلوم ڈاکوؤں نے باگڑجی تھانہ کے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناکر سرکاری اسلحہ سے محروم کردیا ،واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی سکھر نے دونوں پولیس اہلکاروں کواٹر گھاٹ کردیا ،ڈاکوؤں کی تلاش شروع تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ باگڑجی کی حدود میں نامعلوم ڈاکوؤں کاروائی کرتے ہوئے باگڑجی تھانہ کے پولیس اہلکاروں انتظار ھکڑو ،ٹکا خان کو یرغمال بناکر دونوں اہلکاروں سے جی تھری سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے زرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی سکھر نے دونوں پولیس اہلکاروں کواٹر گھاٹ کردیا ہے پولیس کے مطابق ،ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے جلد ہی ڈاکو پولیس کی گرفت میں ہونگے۔