جنوبی افریقا میں10 بچوں کی بیک وقت پیدائش، نیا عالمی ریکارڈ قائم

پیدا ہونے والے بچوں میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں، والد گوسیمے تھامارا سیتھول

جمعرات 10 جون 2021 16:39

جنوبی افریقا میں10 بچوں کی بیک وقت پیدائش، نیا عالمی ریکارڈ قائم
پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) جنوبی افریقی خاتون نے بیک وقت 10 بچوں کو جنم دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بچوں کے والد کا کہنا تھا بیک وقت دس بچوں کی پیدائش سے وہ حیران رہ گئے ہیں کیونکہ اسکین میں 8 بچے دکھائی دیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں سات لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کے والد گوسیمے تھامارا سیتھول کے پہلے سے بھی دو بچے ہیں جو چھ برس قبل جڑواں پیدا ہوئے تھے، جوڑے کے اب کل بچے 12 ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ میں خوش اور جذباتی ہوں، زیادہ بات نہیں کرسکتا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مالی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔مالی کی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ خاتون کی5 بچیوں اور4 بچوں کی پیدائش مراکش کے اسپتال میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :