لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر خاتون اورساتھی ملزم فرار ہونے کی کوشش ناکام

جمعرات 10 جون 2021 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر خاتون اور اس کے ساتھی ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی،خاتون نے پکڑے جانے پر پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ٹرک چوری کے مقدمے میں ملوث ایک خاتون اور اس کے ساتھی ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد درخواست مسترد کردی۔ یاسمین اور اس کے ساتھی ذوالفقار نے ہائیکورٹ سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے پکڑ لیا، خاتون نے پولیس اہلکار کو گریبان سے پکڑ لیا اور اسی دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی لیکن پولیس نے ملزموں پر گرفت مضبوط رکھی۔ پولیس اہلکار خاتون اور اس کے ساتھی ملزم کو حراست میں کر ہائیکورٹ سے چلے گئے۔