باچاخان انٹر نیشنل ائیرپورٹ میں 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعہ 11 جون 2021 00:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) پشاور باچاخان انٹر نیشنل ائیرپورٹ میں 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ابوظبی سے آنے والی پرواز میں 128 مسافر سوار تھی128 مسافروں میں 24 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مسافروں کے ٹیسٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کیے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کو سراغ رساں کتوں سے تصدیق کروائی، مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا۔