قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

جمعہ 11 جون 2021 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ۔تحریک عدم اعتماد پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے دستخط موجود ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر نے جمعرات کے سیشن کے دوران قواعد و ضوابط اور جمہوری اقدار کو پامال کیا۔مشترکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کو عوام کی نمائندگی کرنے اور بولنے کے حق سے محروم کیا،وہ قانونی بلز جو قائمہ کمیٹیوں کو اب تک نہیں بھیجے گئے، ان کو براہ راست منظور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :