ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا
12 جون سے پنجاب میں 18 سال کی عمر سے زائد افراد کی واک ان ویکسینیشن کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے تدراک ، اور ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے
مقدس فاروق اعوان جمعہ 11 جون 2021 11:03
(جاری ہے)
12 جون سے پنجاب میں 18 سال کی عمر سے زائد افراد کی واک ان ویکسینیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کے اہم مزارات کے باہر موبائل و ویکسینیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہفتے سے 18 سال سے زائد افراد کی ویکسینیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ویکسینیشن کے عمل کو بھرپور طور سے کامیاب بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ کورونا ویکسنیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم اور موبائل بلاک کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔صوبائی چیئرمین نیشنل پیس کونسل ٹریڈ ونگ کے پی کے،صدر ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خواجہ غلام بلال جاوید نے گذشتہ روز ڈی جی آپریشن این سی او سی میجر جنرل آصف محمود گورایا سے رابطہ کر کے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ حد عبور کرنے کو خوش آئند کہا اور انہیں تجویز پیش کی کہ جو افراد کورونا ویکسین کو ترجیح نہیں دے رہے ان کی موبائل سم اور موبائل بلاک کئے جائے تاکہ اس معاملے میں مزید سنجیدگی سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ تاجران بھی آگاہی مہم چلا کر ویکسینشن کیلئے کوشش کرینگے اس موقع پر ڈی جی آپریشن این سی او سی میجر جنرل عاصم محمود گورایا نے تجاویز کو قابل غور قرار دیا اور این سی اوسی کے اجلاس میں زیر غور لانے کا کہا جس پر صدر ٹریڈرز الائنس فیڈریشن خواجہ غلام بلال جاوید نے ان کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.