بجٹ میں داخلہ ڈویژن کی 24 جاری اور 26 نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 21048.715 ملین روپے مختص

جمعہ 11 جون 2021 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-22 ئ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں داخلہ ڈویژن کی 24 جاری اور 26 نئی سکیموں کے لئے مجموعی طور پر 21048.715 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ جمعہ کو یہاں جاری سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 24 جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے 12035.353 ملین روپے جبکہ 26 نئی سکیموں کے لئے 9013.0362 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں ٹینتھ ایونیو کی تعمیر کے لئے 3000 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سہالہ میں ریلوے کے فلائی اوور کی تعمیر کے لئے 183.879 ملین، کورنگ برج اور پی ڈبلیو ڈی انٹر پاس کے لئے 825 ملین، ایچ 16 میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے 800 ملین، نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرز اور اسلام آباد لیبارٹری کے قیام کے لئے 85.133 ملین روپے، تربیلا ڈیم سے راولپنڈی اسلام آباد کے لئے پانی کی فراہمی کے لئے 400 ملین روپے، انٹی گریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) فیز II کے لئے 300 ملین روپے، دریائے کورنگ اور راول جھیل کے پانی کے ٹریٹمنٹ کے لئے 1717.380 ملین روپے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے اراضی کے ریکارڈ کی مینجمنٹ کے دوسرے مرحلے کے منصوبے کے لئے 100 ملین روپے، سائبر کرائمز سے نمٹنے کے لئے تیسرے مرحلے کے تحت 363.036 ملین روپے، علی پور، کھنہ ڈاک، ترلائی، کرپا، چراہ، تمیر، ہمک، راوت، سہالہ، لوہی بھیر کورال، سوہان، رجوال ٹائون، چک شہزاد، سید پور، نور پور، ملپور، کوٹ ہتھیال، پھلگراں، پنڈ بیگوال اور کری سمیت مختلف یونین کونسلوں میں ڈویلپمنٹ کے لئے 1000 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد مختلف کے مختلف ماڈل تھانوں کی تعمیر کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ازسر نو استوار کرنے کے لئے 400 ملین روپے جبکہ اسلام آباد کی کئی یونین کونسلوں میں سینی ٹیشن اور سڑکوں کی تعمیر کے لئے بھی 500 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ نئی سکیموں میں پشاور موڑ سے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹرو بس چلانے کے لئے باقی کام کو مکمل کرنے کے لئے ایک ہزار ملین روپے بھی آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں رکھے گئے ہیں۔

نئے منصوبوں میں اسلام آباد راولپنڈی کے لئے دریائے سندھ سے پانی کے حصول کے منصوبے کے لئے زمین حاصل کرنے کے لئے بھی 3154.671 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے دوران 163 ریجنل پاسپورٹ دفاتر اور 49 پاکستانی مشنز میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کے لئے بھی 100 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی میں ایف سی کے مختلف منصوبوں کے لئے بھی رقم مختص کی گئی ہی