کوئٹہ،سریاب سمیت دیگر علاقوں میں کیسکو سریاب 2 میں عوام غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں،رہنما جمعیت علما اسلام مولانا عبیداللہ سندھی یونٹ کلی سردہ

جمعہ 11 جون 2021 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) جمعیت علما اسلام مولانا عبیداللہ سندھی یونٹ کلی سردہ کے امیر مولوی عطااللہ رحمانی ۔نائب امیر مولوی ثنااللہ ۔مفتی عبدالقیوم ۔قاری اسداللہ محمودیہ ۔جنرل سیکرٹری مفتی نیاز محمد ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرووف ۔مولوی حبیب الرحمن ۔حافظ ظہور احمد ۔ناظم مالیات قاری عبدالباسط ۔نائب ناظم مالیات مفتی عبدالباری سیکرٹری اطلاعات ترجمان سریاب یوسف وقار شاھوانی ۔

نائب سیکرٹری اطلاعات ہدایت اللہ شاھوانی اور دیگر سنیر اراکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سریاب سمیت دیگر علاقوں میں کیسکو سریاب 2 میں عوام غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں کلی سردہ ۔کلی بڑو۔ کلی شاہنواز ۔

(جاری ہے)

سریاب مل کے شہریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جسے سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جمعیت علمائے اسلام عوام کو تنہا نہیں چھوڑی گی انہوں نے کہا کہ طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام اپنے زندگی سے بیزار ہو چکے ہیں عوام کی فریاد سننے والے کوئی نہیں ہے عوام جون کی سخت گرمی میں عوام دشمن واپڈا کے اعلی حکام کے رحم و کرم پر ہے انہوں نے کہا کہ اہلیان کلی سردہ سریاب عوام شدید گرمی کی لہر میں سخت اذیت ناک کرب میں مبتلا ہیں سردیوں میں گیس پریشر کی مشکلات اور گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی وولٹیج کے کمی کی وجہ سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں انہون نے کہاکہ عوام واپڈا کے اعلی حکام کے رحم و کرم پر ہے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ذہنی طور پر مریض بنادیا ہے فوری طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم اور بجلی کی وولٹیج کے کمی کو دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ کئی ہفتوں سے بجلی غائب ہیں واپڈا کے اعلی حکام سے بار بار احتجاج اور شکایت درج کرائی جاتی ہیں تو کوئی شنوائی نہیں ہوتی واپڈا کے اعلی حکام فون اٹھا نے تک زحمت گوارہ نہیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے بجلی کے بحران علاقے کیلے ایک عذاب بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ عوام بجلی کے کئی مہینوں سے لوڈ شیڈنگ نے عوام کو سخت کرب اور اذیت میں مبتلا کر دیا ہے گھریلو مشکلات میں مذید اضافہ ھوتا جارہا ہے جمعیت علما اسلام واپڈا کے اعلی حکام سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ سریاب کلی سردہ سمیت ملحقہ علاقوں کے عوام پر رحم کرے بجلی کے لوڈشیڈنگ کو ختم کرے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کے اعلی حکام عوام کو احتجاج پر مجبور ہو نے سے قبل بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی وولٹیج کے کمی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کری