بلوچستان کو صحیح طرح سے سمجھنے کیلئے ہمیں پہلے اسے آکر دیکھنے کی ضرورت ہے ،جام کمال خان

اسلام آباد اور ٹی وی شو میں بلوچستان کو نہیں سمجھا جاسکتا ،یونیورسل یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری کے بعد گوادر یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیاجائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 11 جون 2021 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو صحیح طرح سے سمجھنے کے لئے ہمیں پہلے اسے آکر دیکھنے کی ضرورت ہے اسلام آباد اور ٹی وی شو میں اسے سمجھا نہیں جاسکتا ،یونیورسل یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری کے بعد گوادر یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیاجائیگا، وفاق سے پہلے بلوچستان میں تیل کی دستیابی اور رسائی ممکن اور بعد میں پالیسیاں بنانے کا کہہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو صحیح سے سمجھنے کے لئے ہمیں پہلے اسے آکر دیکھنے کی ضرورت ہے اسلام آباد اور ٹی وی شو میں اسے سمجھا نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ ترقی، یونیورسٹیوں، اچھی حکمرانی، روزگار، کاروبار سے رہنے کے بعد یہاں کے لوگ کیا معاش ڈھونڈیں ادھر کی زندگی نہ صرف مشکل بلکہ مہنگی بھی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے گوادرمیں یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کیا ہے بلوچستان حکومت یونیورسل یونیورٹی ایکٹ بنا رہی ہے جسے کے بننے کے بعد گوادر یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا جائیگاوزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں وفاق سے کہہ چکا ہوں اور پھر سے کہونگا کہ وہ مکران ،رخشان اور قلات ڈویژن میں تیل کی دستیابی اور سائی ممکن بنائیں یہاں کوئی سرکاری اور نجی پمپ نہیں اور تمام صارفین جن میں سرکاری، نجی، کسان، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شامل ہیں کا انحصار ایرانی تیل پر ہے اس لئے پہلے ہمیں سہولت اور دستیابی دینے اور بعد میں دیگر پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے ۔