کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آندرے رسل کے ٹیسٹ کلیئر آگئے
آل رائونڈر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی تھی
ذیشان مہتاب ہفتہ 12 جون 2021 11:46
(جاری ہے)
ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز ہی بناسکی جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف 10 اوورز میں پورا کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو اور عثمان خواجہ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی خوب درگت بنائی۔ کولن منرو 36 گیندوں پر 90 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ان کی اننگز میں 12 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جب کہ عثمان خواجہ 41 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یوناٹئیڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فاف ڈپلسی اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا، ڈپلسی صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، عثمان خان نے 14 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد کی اننگز بھی 2 رنز تک محدود رہی، اعظم خان نے 26 رنز بنائے، آندرے رسل بھی 13 رنز بناسکے، محمد نواز 4 رنز بنائے، جیک ولڈرمتھ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جیک ویدرلڈ 43 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم، محمد موسیٰ اور حسن علی نے 2،2 جب کہ عاکف جاوید اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.