فی الحال پی ایس ایل میں مزید فرنچائزز شامل کرنیکا کوئی ارادہ نہیں: وسیم خان
6 سال گزرنے کے بعد بھی فرنچائزز کو منافع نہیں مل سکا،جب تک موجودہ فرنچائزز مالی طور پر مستحکم نہیں ہوتیں مزید فرنچائزز کو شامل نہیں کیا جائیگا: سی ای او پی سی بی
ذیشان مہتاب ہفتہ 12 جون 2021 13:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب تک لیگ کے موجودہ فرنچائزز مالی طور پر مستحکم نہیں ہوتیں مزید فرنچائزز کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے مابین سب سے بڑا فرق کرکٹرز کو دی جانے والی رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پی ایس ایل نقد انعامات کے معاملے میں آئی پی ایل کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوگا تو دنیا کے بڑے بڑے کرکٹرز پی ایس ایل کھیلنے کے لیے بھی لائن میں لگے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاس ابھی تک مطلوبہ مالی وسائل نہیں ہیں لیکن پی سی بی انتظامیہ پی ایس ایل کو مالی لحاظ سے فائدہ مند بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ایس ایل ترقی کے مرحلے میں ہے اور موجودہ مالیاتی نظام منافع بخش بنانے کی ضرورت ہے تاکہ پیسہ بین الاقوامی سٹارز پر خرچ ہوسکے۔ وسیم خان نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل اس وقت دنیا کے ٹاپ کرکٹرز کو تقریبا 2 یا 3 ملین ڈالرز فی کس ادا کرتا ہے اور پی ایس ایل فی الحال کھلاڑیوں کو اتنی رقم دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کے لیول پر جانے سے قبل فرنچائزز کو پہلے پیسے رقم کمانے اور منافع ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.