سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر تک کیلئے بند

ہفتہ 12 جون 2021 16:27

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر تک کیلئے بند
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)نے سندھ میں پیر تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس کے کم پریشر سے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشن کو پیر صبح 8 بجے تک گیس فراہمی معطل رہے گی۔سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی کے اعلان کے بعد سی این جی اسٹیشنز مالکان نے فی کلو قمیت میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔