ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کی کمی ہوگئی
ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء اور 28 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، مرغی، دالیں، آٹا، چینی سستے، مٹن، مشروبات، ادویات مہنگی ہوگئی ہیں۔ ادارہ شماریات کے ہفتہ وار اعدادوشمار
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 جون 2021 17:50
(جاری ہے)
آلو، چینی اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ اسی طرح جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں گزشتہ ہفتے پیاز12.01 فیصد، ٹماٹر 8.06 فیصد مہنگا ہوا، گزشتہ ہفتے لہسن 1.53 فیصد اور مٹن 1.16 فیصد مہنگا ہوا، جولائی سے اپریل تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا۔
ایک سال میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں 3.39 فیصد کی گروتھ ہوئی۔ فوڈ، مشروبات اور تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں 2.52 فیصد اضافہ، فارما سوٹیکل کی صنعت کی پیداوار میں 0.96 فیصد کی گروتھ ہوئی۔ آٹوموبیل کی صنعت میں 1.68 فیصد پیداوار میں گروتھ ہوئی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی میں اضافے کا اشارہ دے دیا ، انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی کو 20 سے 25 روپے تک لے جانا ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں کچھ اضافہ ہوگا۔ آئی ایم ایف کو پتا ہے ہم نے بجٹ کا اعلان کردیا ہے، ہم نے اپنا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نہیں آسکتے،دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 120 فیصد اضافہ ہوا، ہم نے صرف 34 فیصد اضافہ کیا، ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، اب اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ہمیں بھی قیمتیں بڑھانا ہوں گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.