راولپنڈی ،پولیس تھانہ نصیر آبادپولیس کی موثر کارروائی،موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار

ہفتہ 12 جون 2021 19:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) پولیس تھانہ نصیر آبادپولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتارکر کے چوری شدہ03موٹر سائیکل برآمدکر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا موٹرسائیکل و کارچوروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی اوکینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان ثاقب اور توصیف شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 03عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئے،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان گن پوائنٹ پر لوگوں سے موٹر سائیکل چھیننے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان نے نصیر آباد کے علاقے میں مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد او ر پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے سہولت کاروں کوبھی گرفتا رکیا جائے، موٹر سائیکل و کار چوروں کے خلاف کاروائیوںکاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :