عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا8ڈالر سستا ہو گیا

ہفتہ 12 جون 2021 20:14

عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا8ڈالر سستا ہو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا8ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد فی اونس سونا1886ڈالر سے گھٹ کر1878ڈالر پر آگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1250روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ11ہزار750روپے سے گھٹ کر1لاکھ10ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح1072روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 95ہزار808روپے سے کم ہو کر94ہزار736روپے ہو گئی ۔

کونسل کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا3ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں256روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :