بجٹ میں صوبے کے حصے کوکم کرنا صوبے کے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے، سردارحسین بابک
دسواں این ایف سی ایوارڈ جاری نہ کرنے کاسب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو اٹھانا پڑرہاہے،موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومت صوبے کے عوام کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں ،جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا
ہفتہ 12 جون 2021 22:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے خیبرپختونخوا کو مالی طور پر دیوالیہ کردیاہے۔ صوبے میں ترقیاتی کاموں کا نام ونشان تک نہیں ہے لیکن صوبائی حکومت عوام کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں پرخاموش ہے۔
عوام کو جواب دینا ہوگا کہ ان کے آئینی حق پر مرکزی حکومت کیوں ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ صوبے کے عوام کو ترقی سے محروم رکھنے سے ملک کو کونسا فائدہ پہنچ رہا ہی انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے نام پر ہر سال بجٹ کابیشتر حصہ مختص کرنا کیوں ضروری ہی قومی اسمبلی 22کروڑ عوام کو آگاہ کرے کہ عوامی فلاحی منصوبوں کو کیوں پس پشت ڈالاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی ترجیحات عوام دشمن پالیسی ہے۔ بجٹ سے غریب عوام کی زندگی میں بہتری کے بجائے مزید تنگ دستی کے آثار نمایاں نظر آرہے ہیں۔ وفاقی بجٹ میں غریب عوام کوریلیف دینے کا کوئی اقدام نظر نہیں آرہا ہے۔ حکومت بچانے کیلئے عوام کی بجائے مخصوص مفادات کا تحفظ ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہے۔ صوبائی حکومت، مرکزی حکومت کی ان ناانصافیوں کے خلاف کب تک خاموش رہے گی انہوں نے کہا کہ اے این پی صوبے کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٴْٹھاتی رہے گی اور عوام سے اٴْمید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی آئینی حقوق کیلئے متحد رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.