سرینگر میں پوسٹر چسپاں،نظربند خواتین رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ

اتوار 13 جون 2021 16:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مردو خواتین اور نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے سرینگر اور ملحقہ علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی طور پر نظربند خواتین رہنمائوں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نصرین، پیلٹ گن کی متاثرہ عیشاطارق اورایک شہید نوجوان کی رشتہ دار کی تصاویرسے مزین پوسٹروں میں لوگوں پر زوردیاگیا ہے کہ وہ آزادی اور نظربندوں کی رہائی کے لئے متحدہوکر آواز اٹھائیں۔

پوسٹر ایک خاتون تنظیم’’ بنٹ کشمیر ‘‘کی طرف سے لگائے گئے ہیں۔ پوسٹر وں میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیاگیا ہے۔ پوسٹروں میں بھارت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی شناخت اور متنازعہ حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئی5 اگست 2019 کا فیصلہ واپس لے ۔