صوابی،سٹیفا نہر میں پشاور سے آیا ہوا ایک اور نوجوان نہر کی ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

اتوار 13 جون 2021 17:10

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) سٹیفا نہر میں پشاور سے آیا ہوا ایک اور نوجوان نہر کی ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پشاور کا ایک نوجوان توصیف شاہ گذشتہ روز صوابی میں واقع مینئی کے مقام پر سٹیفا نہر میں نہانے کے لئے دوستوں کے ہمراہ آئے تھے اس دوران وہ نہر کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر کر ڈوب گئے ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکالنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دی اور بعد ازاں گذشتہ شب ان کی لاش چار گھنٹے بعد نہر سے نکالی گئی ۔اور لاش کو موقع پر موجود متوفی کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :