وزیراعلیٰ عثمان بزدار کالاہور میں تیزاب گردی کا شکار خاتون مریم نوشیرکے علاج معالجے کی ہدایت

اتوار 13 جون 2021 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں تیزاب گردی کا شکار خاتون مریم نوشیرکے علاج معالجے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی خاتون کے علاج معالجے کے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

زخمی خاتون کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہلڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم قانون کے تحت سخت سزا کے مستحق ہیں۔تیزاب پھینکنے والے ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے گی۔