سعودیہ کے خوفناک ریگستان میں پھنسے شخص کو آخری وقت پر بچا لیا گیا
سعودی پولیس کے مطابق یہ شخص پانی ختم ہو جانے کی وجہ سے مرنے کے قریب پہنچ گیا تھا،17 افراد کی سرچ ٹیم نے اس شخص کی تلاش کر کے جان بچا لی
محمد عرفان پیر 14 جون 2021 12:48
(جاری ہے)
جس کی اطلاع ملنے کے بعد 17 افراد پر مبنی ایک رضاکار ٹیم کو اس کی تلاش کے لیے بھیج دیا گیا۔
بالآخر 5 گھنٹے کی تلاش کے بعد یہ شخص نیم مردہ حالت میں مل گیا۔ جسے فوری طور پر طبی امداد دے کر اور پانی پلا کر موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا گیا ہے۔رضاکار ٹیم کے سربراہ خالد العیسی نے بتایا کہ اس مقامی نوجوان کا تھکن اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے بہت بُرا حال تھا۔اگر اس تک پہنچنے میں کچھ دیر اور لگ جاتی تو اس کی زندگی کا بچاؤ ممکن نہ ہو پاتا۔خالد العیسی نے لوگوں کو تاکید کی کہ وہ صحرائی علاقے کا سفر کرتے ہوئے اپنے ساتھ کھانا پینا وافر مقدار میں رکھیں اور لوکیشن بتانے والی ڈیوائسز بھی لازمی ساتھ رکھا کریں۔ ورنہ ان کے بھٹک کر ہلاک ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک سعودی باشندہ ریگستان میں سجدے کی حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔ ریاض ریجن کی وادی الدواسرکا ایک شہری جو گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھا، اس کی لاش ایک صحرائی مقام سے مل گئی تھی۔ 40 سالہ سعودی ضویحی حمود العجالین تین روز سے لاپتہ ہو گیا تھا، پولیس کی جانب سے اسے مردہ حالت میں تلاش کر لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق العاجلین کی نعش سجدے کی حالت میں تھی۔ جس سے یہ لگتا ہے کہ وہ اپنی موت کو قریب دیکھ کر خُدا کی عبادت میں مصروف ہو گیا تھا۔ سجدے کی حالت میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔العاجلین کی نعش کے قریب ہی اس کی گاڑی بھی کھڑی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے یہی پتا چلتا ہے کہ گاڑی خراب ہونے کے باعث العاجلین اس صحرا میں پھنس گیا۔ بھُوک اور پیاس کی شدت کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.