دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ، 39 بیویوں کا شوہر انتقال کر گیا

زیونا چنا نامی بھارتی شہری کی عمر 76 سال تھی، انتقال سے قبل 89 بچوں کے والد بن چکے تھے

muhammad ali محمد علی پیر 14 جون 2021 23:03

دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ، 39 بیویوں کا شوہر انتقال کر گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ، 39 بیویوں کا شوہر انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے بڑے خاندان اور زیادہ شادیوں کا ریکارڈ قائم کرنے والا شخص دنیا سے رخصت ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس شخص کا تعلق بھارت سے تھا۔ زیونا چنا نامی شخص نے 3 درجن سے زائد شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کے درجنوں بچے بھی تھے۔

76 سال کی عمر میں انتقال کر جانے سے قبل اس شخص نے 39 خواتین سے شادی کی تھی، ان تمام شادیوں کے نتیجے میں 89 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اتنی بڑی تعداد میں بیویوں ک شوہر اور بچوں کے والد ہونے کی وجہ سے زیونا چنا کو دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ زیونا چنا کو ہائی بلڈ پریشر اور شوگر جیسے مرض لاحق تھے اور وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ان کی ریاست کی حکومت کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر کے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد بیشتر لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ لوگوں نے زیونا چنا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ وہ اتنے بڑے خاندان کے سربراہ تھے۔