سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق و دیگر کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس میں 24 جون تک ملتوی

منگل 15 جون 2021 13:27

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق و دیگر کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) احتساب عدالت میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق و دیگر کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس میں 24 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کے دو گواہان الطاف حسین اور اعجاز احمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، دور ان سماعت نیب کے دونوں گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان پر جرح کی ہدایت کر دی،کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی گئی۔